ہمیلٹن:ہمیلٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 235 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔اس طرح نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 267 رنوں کا ہدف ملا۔
نیوزی لینڈ کے سلامی بلے بازوں ٹاپ لیتھم اور ڈیون کونوے نے محتاط انداز میں اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 40 رنوں کی شراکت داری کی۔تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے سے ٹھیک پہلے ڈیون کونوے 17 رن بنا کر پیڈٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔
اس سے قبل جنوجی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں 235 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ بینڈنگھم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 110 رنوں کی اننگ کھیلی ۔انہوں نے اپنی سنچری اننگ میں 222 گیندوں کا سامنا کیا۔اس اننگ میں 12 چوکے اور دو چھکوں لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:روہت شرما کی نصف سنچری، ہندوستان کے تین وکٹوں پر93 رن
اس کے علاوہ کیگن پیٹرن 43 رن اور کپتان نیل برانڈ 34 رن بناکر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں پوری طرح سے ناکام رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ویلم او رورکی نے 13.5 اوورز میں 34 رن بنا کر پانچ وکٹ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ گلین فلپس کو دو وکٹ ملے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 242 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 211 رن ہی بنا سکی تھی۔