اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچے، فائنل میں دلچسپ مقابلے کی امید - Paris Olympics 2024

بھارت کے اسٹار جیولن تھرو نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس میں 89.34 میٹر کی زبردست تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کا تھرو پھینک کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی ہی کوشش میں کوالیفائنگ کے ہدف کو حاصل کرلیا۔

Neeraj Chopra
نیرج چوپڑا (AP photro)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 6, 2024, 3:40 PM IST

Updated : Aug 6, 2024, 5:04 PM IST

پیرس: بھارت کے نیرج چوپڑا اور پاکستان کے ارشد ندیم کی کوالیفکیشن کی وجہ سے بھارت کے کشور جینا فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس ایونٹ کا فائنل میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ نیرج نے پہلے ہی راؤنڈ میں 89.34 کا تھرو کیا جو ان کے سیزن کا بہترین تھرو ہے۔ جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59 کا تھرو پھینکا جو کہ ان کا سیزن کا بھی بہترین تھرو تھا۔

قابل ذکر ہے کہ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں طلائی تمغہ جیتا تھا، اولمپک اور عالمی چیمپیئن نیرج چوپڑا نے مئی میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں سیزن کا بہترین 88.36 میٹر تھرو سیٹ کیا تھا۔ انہوں نے جون میں سویڈن میں اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ریکارڈ 89.94 میٹر کا ریکارڈ بنایا۔

بھارت کو جتنا نیرج چوپڑا سے گولڈ میڈل کی امید ہے اتنا ہی پاکستان کو بھی ارشد ندیم سے میڈل کی امید ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اب تک شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن کیا وہ اس شاندار کو فائنل میں بھی جاری رکھ سکیں گے، تاکہ وہ اپنے اپنے ملک کو میڈل دلانے میں کامیاب ہو سکیں۔

بھارت نے پیرس اولمپکس میں اب تک تین تمغے حاصل کیئے ہیں اور تمام تمغے کانسے کے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی شائقین اب نیرج سے گولڈ میڈل کی امید کر رہے ہیں۔ وہیں پاکستان کی آخری امید ارشد ندیم سے ہی ہے کیونکہ ان کے تمام کھلاڑی اولمپکس سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں سو میٹر کی ریس میں کس ملک نے بازی ماری؟

ہندوستانی ہاکی ٹیم سے 44 برس بعد اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کی امید

Last Updated : Aug 6, 2024, 5:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details