اردو

urdu

ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی زندگی کے چند حقائق پر ایک نظر - National Sports Day

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 29, 2024, 6:01 AM IST

ملک میں ہر برس 29 اگست کو نیشل اسپورٹس ڈے منایا جاتا ہے کیونکہ اسی دن سنہ 1905 کو ملک کے عظیم ہاکی کھلاڑی دھیان چند کی پیدائش ہوئی تھی۔ بھارت میں 29 اگست 2012 کو کھیلوں کا پہلا قومی دن منایا گیا۔

National Sports Day
نیشل اسپورٹس ڈے (Etv Bharat)

حیدرآباد: ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی میجر دھیان چند کسی تعارف کے محتاج نہیں یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ اگر بھارت کی ہاکی کی تاریخ کا ذکر کیا جائے اور اس میں دھیان چند کا ذکر نہ ہوتو اس تاریخ کو نامکمل ہی کہا جائے گا۔ بھارت میں کھیلوں کے قومی دن دھیان چند کی سالگرہ والے دن یعنی 29 اگست کو منایا جاتا ہے۔ جو اس عظم کھلاڑی کو بہترین خراج عقیدت بھی ہے۔

قومی کھیلوں کے دن روزمرہ کی زندگی میں کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔چونکہ 2012 میں بھارت میں پہلی دفعہ قومی کھیلوں کا دن منایا گیا تھا۔

کھیلوں کے قومی دن 2024 کا تھیم "پروموشن، پرامن اور جامع معاشروں کے لیے کھیل" ہے۔ یہ تھیم اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کھیل کس طرح ایک معاشرے کو پرامن، افراد کو متحد اور کمیونٹیز کو فروغ دینے کے لیے بااختیار بنا سکتے ہیں۔

ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند (Getty Image)

میجر دھیان چند کی زندگی کے چند حقائق پر ایک نظر

  • میجر دھیان چند 29 اگست 1905 کو الہ آباد کے ایک راجپوت گھرانے میں پیدا ہوئے۔
  • دھیان چند کے والد سمیشور سنگھ فوج میں صوبیدار کے عہدے پر فائز تھے اسی وجہ سے وہ بھی محض 16برس کی عمر میں فوج میں بھرتی ہوگئے۔
  • ان کا اصل نام دھیان سنگھ تھا، لیکن وہ رات کو چاندنی رات میں بھی ہاکی کی پریکٹس کیا کرتے تھے، کیونکہ اس وقت بھارت میں فلڈ لائٹس نہیں تھیں، اسی وجہ سے ان کے ساتھیوں نے ان کا نام 'چاند' رکھ دیا، جس کے بعد سے انھیں میجر دھیان چند کہہ کر پکارنے لگے۔
  • انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں بھارت کی کپتانی کی اور ملک کو 1928، 1932 اور 1936 میں تین اولمپک تمغوں تک پہنچایا۔
  • اولمپکس میں غیر ملکی سرزمین پر دھیان چند کے جاندار اور شاندار کھیل کے لوگ مداح بن گئے۔ اس اولمپکس میں اپنی جادوئی کارکردگی کی وجہ سے انہیں 'ہاکی کا جادوگر' کہا جانے لگا۔
  • انہوں نے 22 سال پر محیط اپنے کیرئیر میں 400 سے زائد گول اسکور کئے۔
  • 1936 کے برلن اولمپک فائنل کے دوران دھیان چند نے سب سے زیادہ تین گول کیے تھے اور بھارت نے جرمنی کو آسانی سے 8-1 سے شکست دی
  • کہا جاتا ہے کہ ایڈولف ہٹلر میجر دھیان چند کے کھیل سے اتنا زیادہ متاثر ہوا کہ اس نے دھیان چند کو جرمن شہریت اور جرمن فوج میں کرنل کے عہدے کی پیشکش کی۔
  • 2002 میں، دہلی کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا نام میجر دھیان چند نیشنل ہاکی اسٹیڈیم رکھ دیا گیا۔
  • دھیان چند سنہ 1922 سے سنہ 1956 تک فوج سے منسلک رہے۔
  • 1956 میں ہندوستانی حکومت نے انہیں ان کی شاندار خدمات پر پدم بھوشن سے نوازا۔ انڈین ہاکی اور انڈین پوسٹل سروس نے ان کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ بھی شائع کیا۔

میجر دھیان چند کو ہاکی کا جادوگر کا لقب کیسے ملا؟

ایک میچ کے دوران انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور پورے میچ میں گیند زیادہ تر وقت ان کی ہاکی اسٹک سے چپکی ہوئی دیکھی گئی جس کی وجہ سے حریف ٹیم نے الزام عائد کیا کہ دھیان چند کی ہاکی اسٹک میں مقناطیس لگا ہوا ہے جس کے بعد ان کی ہاکی اسٹک توڑ کر دیکھی گئی لیکن اسٹک سے کوئی بھی مقناطیس یا اس جیسی دوسری چیز نہیں ملی۔ دھیان چند نے دوسری اسٹک سے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور اس وجہ سے انہیں ہاکی کا جادوگر کا لقب دیا گیا۔

دھیان چند، کھیل کی تاریخ میں سب سے عظیم ہاکی کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے ہیں اسی لیے ان کے یوم پیدائش کو قومی یوم کھیل کے طور پر منایا جاتا ہے اور ہر برس کھیل کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کرنے اور ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

نیشنل اسپورٹس ایوارڈز کی چھ کیٹیگریز یہ ہیں:

1- میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ

2- ارجن ایوارڈ

3- ڈروناچاریہ ایوارڈ

4- میجر دھیان چند ایوارڈ

5- مولانا ابوالکلام آزاد رولنگ ٹرافی

6- راشٹریہ کھیل پروٹساہن پراسکار

ABOUT THE AUTHOR

...view details