ممبئی: کرکٹ میں ہر روز کئی ریکارڈ ٹوٹتے ہیں اور نئے ریکارڈ بنتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی ریکارڈ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جو تو بن چکا ہے لیکن اب تک بہترین کرکٹرز بھی اسے نہیں توڑ سکے ہیں۔ تو آج ہم آپ کو کرکٹ کی دنیا میں ٹیسٹ میں سب سے زیادہ ٹرپل سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
ڈان بریڈمین:
آسٹریلیائی کرکٹ لیجنڈ ڈان بریڈمین نے صرف 52 میچ کھیلے لیکن اپنے کیرئیر میں 2 ٹرپل سنچریاں بنائیں۔ ان کی پہلی اننگز 448 گیندوں پر 334 رنز کی تھی جو 1934 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی تھی۔ اس کے بعد 1930 میں انگلینڈ کے خلاف انہوں نے 473 گیندوں پر 43 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 304 رنز بنا کر ٹرپل سنچری بنائی۔ وہ یہیں نہیں رکے اور 1932 میں کھیلی گئی ایک اننگز میں بریڈمین جنوبی افریقہ کے خلاف 299 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور یوں ٹرپل سنچری بنانے سے محروم رہے۔
وریندر سہواگ:
سابق سلامی بلے بازوریندر سہواگ ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی تھے۔ ان کی اس طرح کی پہلی اننگز 2004 میں پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں آئی تھی جہاں انہوں نے 375 گیندوں پر 309 رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد سہواگ نے 2008 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 304 گیندوں پر 319 رنز بنا کر اپنی دوسری ٹرپل سنچری ریکارڈ کی۔ یہ کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں تیز ترین ٹرپل سنچری بھی ہے۔ دھماکہ خیز اوپنر 2009 میں اپنی تیسری ٹرپل سنچری بنانے سے محروم رہے جب وہ سری لنکا کے خلاف 293 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔