اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 8:43 PM IST

ETV Bharat / sports

لکھنئو کے اسپیڈ اسٹار میانک یادو لمبی ریس کا گھوڑا ہے: سابق کرکٹر کرسن گھاوڑی - Speedster Mayank Yadav

آئی پی ایل کے نئے تیز گیند باز میانک یادو کے بارے میں ہر طرف چرچا ہو رہی ہے۔ ہر کوئی اس کی تیز رفتاری کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت کے نکِھل باپٹ نے سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوڑی کے ساتھ میانک یادو کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: بھارت کے سابق تیز گیند باز کرسن گھاوڑی نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے تیز گیند باز میانک یادو کو ایک بہترین گیند باز قرار دیا ہے اور انہیں 'لمبی ریس کا گھوڑا' قرار دیا۔

آئی پی ایل 2024 کے آخری چند میچوں میں میانک لکھنئو کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اپنی تیز رفتاری سے اس گیندباز نے پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔ وہ اب تک 2 میچوں میں 6 وکٹیں لے چکے ہیں اور دونوں میچوں میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کرسن گھاوڑی نے کہا کہ وہ صرف 21 سال کے ہیں اور وہ اگلے 10 - 12 سال تک بھارتی کرکٹ کی خدمت کر سکتے ہیں۔ ان کی طرح کسی نے بالنگ نہیں کی۔ بھارت میں بہت کم گیند باز ہیں جو ان کی طرح تیز گیند کرتے ہیں۔اس لیے اس گیندباز کی اچھی طرح سے دیکھ ریکھ کرنی چاہیے اور اسے تمام ٹورنامنٹ کھیلنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

گھریلو سرکٹ میں سوراشٹرا اور ممبئی کے لئے کھیلنے والے 73 سالہ گھاوڑی نے کہا کہ یادو کو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ٹیم میں ہونا چاہئے، جو ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں منعقد ہوگا۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر اور خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈبلیو وی رمن کا بھی ماننا ہے کہ میانک کو انگلینڈ میں ریڈ بال فارمیٹ میں کچھ کاؤنٹی میچ کھیلنے چاہئیں۔ ڈبلیو وی رامن نے ایک پوسٹ میں کہا'آئی پی ایل کے بعد ان کو آرام کرنا چاہیے اور پھر اسے انگلینڈ میں ریڈ بال فارمیٹ میں کاؤنٹی میچ کھیلنا چاہیے، پھر بھارت میں آکر ٹریننگ کرنا چاہیے اور کچھ ریڈ بال کرکٹ میچ کھیلنا چاہیے۔ اسے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی استعمال کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ 21 سالہ تیز گیند باز 2022 میں لکھنؤ کی فرنچائز کا حصہ بنے لیکن انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا اور اب وہ 2023 کے آئی پی ایل میں شاندار کارکدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ تیز گیند باز میانک یادو ڈومیسٹک سرکٹ میں دہلی کے لیے کھیلتے ہیں۔ ایک بھارتی تیز گیند باز کا بھارتی پچوں پر چمکنا بڑی بات ہے کیونکہ یہاں کی پچیں بیٹنگ کے لیے موزوں ہیں اور چھوٹے فارمیٹس میں بولنگ کے لیے کافی مشکل ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے اپنے پہلے آئی پی ایل میچ میں پلیئر آف دی میچ جیتا اور سرخیوں میں جگہ بنائی۔ وہ یہیں نہیں رکے اور بنگلورو میں مضبوط رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جس میں کیمرون گرین، ویراٹ کوہلی، گلین میکسویل اور کپتان فاف ڈو پلیسس جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

یہاں کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں میانک نے ایک بار پھر شاندار گیند بازی کی اور اپنی ٹیم کو بنگلورو پر 28 رنز سے جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے آر سی بی کے خلاف میچ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عُمران ملِک بھارت کے تیز ترین گیندباز بنے

ABOUT THE AUTHOR

...view details