اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میانک اگروال اسپتال سے ڈسچارج

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد میانک اگروال ایم بی بی ہوائی اڈے پر پہنچے اور بنگلورو کے لیے روانہ ہوگئے تاہم بنگلورو میں انھیں مزید تشخیص کے لیے دوبارہ اسپتال میں رہنا پڑ سکتا ہے۔

Mayank Agarwal
میانک اگروال

By UNI (United News of India)

Published : Jan 31, 2024, 9:47 PM IST

اگرتلہ: کرناٹک کرکٹ ٹیم کے کپتان میانک اگروال کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سے انہیں بدھ کی شام چھٹی دے دی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے میانک کو درد کم کرنے کے لیے دوا دی ہے تاکہ وہ بنگلور کا سفر کر سکیں۔

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد میانک ایم بی بی ہوائی اڈے پر پہنچے اور بنگلورو کے لیے روانہ ہوگئے تاہم بنگلورو میں انھیں مزید تشخیص کے لیے دوبارہ اسپتال میں رہنا پڑ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں کرناٹک کے ٹیم منیجر نے تریپورہ پولیس میں شکایت درج کرائی ہے تاکہ معاملے کی جانچ کی جائے۔

میانک نے آج سہ پہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ "وہ اب اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ صحتیاب ہو کر واپس آ جائیں گے۔ میرے چاہنے والوں اور حامیوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعا کی۔‘‘ انہوں نے ایکس پر ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ منگل کی شام اس وقت پیش آیا جب اگروال اگرتلہ سے دہلی کے راستے سورت روانہ ہورہے تھے۔ جہاز میں سوار ہوتے ہی ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ انڈیگو فلائٹ میں سوار ہونے کے بعد اگروال نے پانی سمجھ کر بوتل سے کو مائع چیز کھا لیا تھا۔ جس کے بعد انہیں پیٹ میں درد ہونے لگا۔ اس کے ساتھ انہوں نے منہ اور گلے میں جلن کی شکایت کی۔ طیارے میں انہیں الٹی بھی ہوگئی جس کے بعد انہیں اگرتلہ کے آئی ایل ایس اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔

کرناٹک کو جمعہ کو سورت میں ریلوے کے خلاف کھیلنا ہے۔ تاہم باقی کرناٹک کی ٹیم کو سورت روانہ کر دیا گیا۔ اگروال کی غیر موجودگی میں نکن جوس کرناٹک کی قیادت کریں گے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details