بنگلورو:رائل چیلنجرز بنگلورو کی وراٹ کوہلی اور فاف ڈو پلیسس کی سلامی جوڑی نے پہلے وکٹ لے کر 40 رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کے لیے اچھی شروعات کی۔ لیکن پانچویں اوور میں پہلے وراٹ کوہلی اور پھر فاف ڈو پلیسس کا وکٹ گرنے سے بنگلورو کی اننگز لڑکھڑاگئی۔ ویرات نے 16 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 22 رنز بنائے۔
ڈو پلیسس نے 13 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ رجت پاٹیدار نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ کیمرون گرین 9، انوج راوت گیارہ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مہیپال لومرور نےٹیم کے لئے 13 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ دنیش کارتک چار اور محمد سراج 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ لکھنؤ کے گیند بازوں نے بنگلور کی ٹیم کو 19.4 اوورز میں 153 رنزپر سمیٹ دیا۔
لکھنؤ کی جانب سے مینک یادو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق کو دو وکٹ ملے۔ منیمارن سدھارتھ، یش ٹھاکر اور مارکس اسٹونیس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل لکھنؤ سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔آج یہاں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔