اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی مردوں کی فٹبال ٹیم پانچ سال بعد کینبرا میں لبنان سے مقابلہ کرے گی - لبنان

Fifa 2026 World Cup Qualifying: مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باعث لبنان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والا 2026 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میچ بیروت سے کینبرا منتقل کردیا گیا۔ میچ کی منتقلی کی وجہ سکیورٹی صورت حال بتائی گئی ہیں۔

آسٹریلیا کی مردوں کی فٹبال ٹیم پانچ سال بعد کینبرا میں لبنان سے مقابلہ کرے گی
آسٹریلیا کی مردوں کی فٹبال ٹیم پانچ سال بعد کینبرا میں لبنان سے مقابلہ کرے گی

By UNI (United News of India)

Published : Mar 2, 2024, 12:48 PM IST

سڈنی:مشرق وسطی ایشیا میں فلسطین کی حماس تنظیم اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کا اثر 2026 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے میچز پر بھی مرتب ہونے لگے ہیں۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ میں عرب ممالک کے بیشتر میچز کو سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر دوسری جگہوں پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان آسٹریلیا کی مردوں کی فٹبال ٹیم پانچ سال بعد پہلی بار کینبرا میں لبنان کے خلاف کھیلے گی۔ مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باعث میچ کو کینبرا منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپولو ٹائرز نئی دہلی میراتھن میں ہندوستان کے ٹاپ ریسرس کی نظر پیرس اولمپکس پر

فٹ بال آسٹریلیا (ایس اے) نے جمعہ کو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوکروس 26 مارچ کو کینبرا اسٹیڈیم میں اپنے دوسرے 2026 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں لبنان سے بھڑے گا۔اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 21 مارچ کو سڈنی میں گروپ میچ کھیلے گی۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے پہلے عندیہ دیا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے درمیان لبنان کے ہوم میچز کہیں اور کھیلے جائیں گے۔ سوکروس کے ہیڈ کوچ گراہم آرنلڈ نے ایک بیان میں کہاکہ میرے خیال میں یہ شاندار ہے کہ ہم اپنے کنفیڈریشن کے ایک رکن کی مدد کرنے کے قابل ہوئے ہیں جو مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details