اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس میں ایک ہی ملک کے دو کھلاڑی ہوں گے آمنے سامنے - Lakshya vs Prannoy - LAKSHYA VS PRANNOY

پیرس اولمپکس کے چھٹے دن بھارت کے دو اسٹار شٹلرز ایچ ایس پرنائے اور لکشیا سین مردوں کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس میچ میں ہارنے والے کھلاڑی کا سفر یہیں پر ختم ہوجائے گا۔

Lakshya vs Prannoy
پرنائے بمقابلہ لکشیا (AP PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 1, 2024, 5:15 PM IST

پیرس: بھارت کے اسٹار شٹلر ایچ ایس پرنائے نے بدھ کی رات مردوں کے سنگلز گروپ میچ میں ویتنام کے لی ڈک فاٹ کو شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ گروپ میں فاتح کے طور پر پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔ اب وہ راؤنڈ آف 16 میں اپنے ہم وطن کھلاڑی لکشیا سین سے مدمقابل ہوں گے، یہ میچ آج ہی کھیلا جائے گا۔

گزشتہ سال ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بھارتی شٹلر کو پہلے گیم میں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن پرنائے نے زبردست واپسی کی اور دوسرا اور تیسرا گیم بآسانی جیت لیا۔

اس سے قبل بدھ کو ہی بھارتی شٹلر لکشیا سین نے مردوں کے سنگلز گروپ میچ میں انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اب بھارت کے یہ دونوں اسٹار شٹلر آج راؤنڈ آف 16 کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس میچ کے بعد پیرس اولمپکس میں ان دونوں میں سے کسی کا سفر ختم ہو جائے گا۔

پرنائے بمقابلہ لکشیا

بھارت کے تجربہ کار شٹلر ایچ ایس پرنائے اور نوجوان اسٹار لکشیا سین اب تک 7 بار مدمقابل ہوئے ہیں۔ جس میں سے لکشیا سین نے 4 بار جیت حاصل کی ہے۔ دونوں کھلاڑی آخری بار 14 جنوری 2022 کو انڈیا اوپن میں آمنے سامنے ہوئے تھے۔ اس دوران لکشیا نے پرنائے کو 21 - 14، 9-21 اور 14-21 سے شکست دی تھی۔ دونوں شٹلرز کے درمیان آج سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں بھارت کے نام تیسرا میڈل، سوپنل کسالے نے شوٹنگ میں جیتا کانسے کا تمغہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details