اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو 224 رن کا چیلنجنگ ہدف دیا - IPL 2024 - IPL 2024

سنیل نارائن نے 16ویں اوور میں 49 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ سنیل نارائن نے 109 رنز کی اننگز میں 13 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ وہ 18ویں اوور میں بولٹ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
کولکتہ نائٹ رائیڈرز

By UNI (United News of India)

Published : Apr 16, 2024, 10:13 PM IST

کولکتہ: سنیل نارائن کی 109 رنز کی طوفانی سنچری کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 31 ویں میچ میں راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 224 رنز کا چیلنجنگ ہدف دیا ہے۔

آج یہاں ایڈن گارڈنز میں راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شروعات اچھی نہیں تھی اور ٹیم چوتھے اوور میں ہی 10 رنز پر اوپنر فل سالٹ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ فل کو اویس خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سنیل نارائن نے دوسری وکٹ کے لیے اے رگھوونشی کے ساتھ 85 رنز جوڑے۔ 11ویں اوور میں کلدیپ سین نے رگھوونشی کو آر اشون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ رگھوونشی نے 18 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ کپتان شریس آئر کو 11 رنز پر یوزویندر چہل نے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ آندرے رسل 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

سنیل نارائن نے 16ویں اوور میں 49 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ سنیل نارائن نے 109 رنز کی اننگز میں 13 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ وہ 18ویں اوور میں بولٹ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ وینکٹیش ایر آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رنکو سنگھ نو گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ رمندیپ سنگھ بھی ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکتہ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر شاندار 223 رنز بنائے۔

راجستھان رائلز کی جانب سے اویس خان اور کلدیپ سین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹرینٹ بولٹ اور یوزویندر چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details