اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے - James Anderson Records

Anderson 700 Test Wickets جیمز اینڈرسن نے بھارت اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ میں 700 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل مکمل کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔ اینڈرسن نے ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے تیز گیند باز بن گئے۔

James Anderson Becomes First Pacer To Take 700 Test Wickets
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 8:03 PM IST

دھرم شالہ: انگلینڈ کے تجربہ کار بولر جیمز اینڈرسن بھارت کے خلاف دھرم شالہ میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران 700 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے تیز گیند باز اور تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

اینڈرسن گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرنے اور بلے بازوں کو پریشانی میں ڈالنے کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اینڈرسن سے آگے اب صرف لیجنڈری اسپنر متھیا مرلی دھرن (800) اور شین وارن (708) ہی ہیں۔

اینڈرسن نے کورٹنی والش کے 43 وکٹوں کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، کیونکہ وہ بھارت میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں (44) لینے والے تیز گیند باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ نادر کارنامہ اپنے 21 سالہ طویل کیریئر کے 187ویں ریڈ بال میچ میں انجام دیا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ان کا بھارت کا ساتواں ٹیسٹ دورہ تھا۔ 41 سالہ جیمز اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2003 میں زمبابوے کے خلاف کیا تھا اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ڈیبیو کے بعد ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ ناتھن لیون، اس وقت 517 وکٹوں کے ساتھ فعال کھلاڑیوں میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں:

  • 800 - متھیا مرلی دھرن
  • 708 - شین وارن
  • 700* - جیمز اینڈرسن
  • 619 - انیل کمبلے۔
  • 604 - اسٹورٹ براڈ

ABOUT THE AUTHOR

...view details