حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیزگیندباز ایشانت شرما آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس کھلاڑی نے کئی اہم مواقع خاص طور پر چیمپیئن ٹرافی 2013 میں بھارتی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے ڈیبیو میچ میں ایشانت نے اپنی بولنگ سے رکی پونٹنگ جیسے بلے بازوں کو کافی پریشان کیا۔
انٹرنیشل کرکٹ میں قدم رکھنے کے وقت ایشانت شرما لمبے لمبے بال رکھتے تھے اور ان کو کمبے بال رکھنے کا بھی کافی شوق تھا۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایشانت بولنگ کے دوران عجیب و غریب چہرے بنانے کے لیے مشہور ہوگئے ہیں۔
لیکن اس کھلاڑی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہیں اسکول کے زمانے سے ہی لمبے بال رکھنے کا شوق تھا اور کئی بار انہیں اس کی وجہ سے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس تعلق سے ایشانت شرما نے خود ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اسکول کے وائس پرنسپل نے انھیں لمبے بال رکھنے کی سزا دی تھی۔ انھوں انتڑویو میں کہا کہ ایک مرتبہ جب میں اسکول میں تھا اور اس وقت میں انڈر 19 کرکٹ کھیل چکا تھا، تو میرے نائب پرنسپل نے لمبے بالوں والے طلبہ کو آگے آنے کو کہا لیکن میں خاموشی سے پیچھے کھڑا رہا لیکن میرا قد سب سے لمبا تھا۔
جس کی وجہ سے وائس پرنسپل نے میرے بال پکڑے اور مجھے گھسیٹتے ہوئے جائے گراونڈ میں لے گئے۔ لیکن اس کے بعد بھی میں نے اپنے بال نہیں کٹوائے۔