بنگلورو:سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ چوٹ کہاں لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹورنامنٹ کو بہت یاد کروں گا۔ میں انجری کے بعد یہاں آیا تھا اور سوچا تھا کہ میں اپنی ٹیم کے لیے میچ کھیلوں گا اور اچھا کروں گا۔ لیکن بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے مجھے ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کرکٹر کو ذہنی طور پر مضبوط ہونا پڑتا ہے۔ اگر آپ کو چوٹ لگی ہے، تو آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ واپس آنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے، آپ کو کن چیزوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔تیز گیند باز شیوم ماوی کے رواں آئی پی ایل سے باہر ہونے پر لکھنو سپر جائنٹس کو دھچکا لگا ہے۔