حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے آغاز میں صرف ایک دن باقی ہے۔ کرکٹ کے شائقین 22 مارچ سے شروع ہونے والے کرکٹ کے اس تہوار کا انتظار کر رہے ہیں۔ پہلا میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیکن آج ہم آپ کو آئی پی ایل کی تاریخ کے پانچ طویل ترین چھکوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔
آئی پی ایل میں چھکوں اور چوکوں کی کافی زیادہ بارش ہوتی ہے۔ آئی پی ایل 2023 کے ایڈیشن میں پورے ٹورنامنٹ میں کل 1,124 چھکے لگے تھے۔ جو ٹورنامنٹ کی 16 سالہ تاریخ میں صرف دوسری بار ہے کہ اس نے 1000 چھکوں کا سنگ میل عبور کیا۔
گزشتہ سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس 36 چھکوں کے ساتھ سرفہرست تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے 2023 کے آئی پی ایل میں 115 میٹر کا لمبا چھکا مار کر سیزن کے طویل ترین چھکے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
آئی پی ایل کی تاریخ کے پانچ لمبے چھکے:
- ایلبی مورکل
آئی پی ایل کی تاریخ میں طویل ترین چھکے لگانے کا ریکارڈ ایلبی مورکل کے نام ہے۔ جنوبی افریقہ کے اس بلے باز نے چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے سال 2008 میں 125 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔ جسے انہوں نے ڈکن کے چارجرز کے اسپنر پرگیان اوجھا کی گیند پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
- پروین کمار