اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ول جیکس کی طوفانی سنچری، آر سی بی نے گجرات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی - GT Vs RCB - GT VS RCB

ول جیکس کی 41 گیندوں پر طوفانی سنچری اور وراٹ کی 44 گیندوں پر 70 رنز کی بدولت آر سی بی نے گجرات کو 16ویں اوورز میں ہی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

IPL 2024, GT Vs RCB
ول جیکس کی طوفانی سنچری، آر سی بی نے گجرات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

By ETV Bharat Sports Team

Published : Apr 28, 2024, 7:21 PM IST

احمدآباد: انڈین پریمیئر لیگ کے 45ویں میچ میں اتوار کو وِل جیکس کی طوفانی سنچری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے گجرات ٹائٹنز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد گجرات ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔ 201 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی نے 16 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنا لیے اور 24 گیندیں باقی رہتے ہی 9 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

آر سی بی کے لیے اس میچ میں ول جیکس نے 41 گیندوں میں 5 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناٹ آوٹ طوفانی اننگز کھیلی۔ یہ آئی پی ایل کیرئیر کی تاریخ کی تیز ترین پانچویں سنچری ہے۔

جیک کے علاوہ ویراٹ کوہلی نے بھی اس میچ میں شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 44 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ شائی کشور نے فاف ڈو پلیسس کا وکٹ لینے میں کامیاب رہے، ڈوپیلیسی نے 24 رنز بنائے تھے۔

گجرات کی جانب سے ریدھیمان ساہا نے 5 اور شوبھمن گل نے 16 رنز بنائے۔ گجرات کی جانب سے سائی سدرشن اور شاہ رخ خان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

شاہ رخ 30 گیندوں میں 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سائی سدرشن نے 49 گیندوں میں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ملر 19 گیندوں میں 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آر سی بی کی جانب سے گلین میکسویل، سوپنل سنگھ اور محمد سراج نے 1-1 وکٹ حاصل کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details