اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چنئی سپر کنگز کی گجرات ٹائٹنز کو 63 رنوں سے شکست - IPL 2024 - IPL 2024

Chennai Super Kings Defeat Gujarat Titans شیوم دوبے کی 51 رنز کی نصف سنچری اور راچن رویندرا و رتوراج گائیکواڑ کی 46-46 رنز کی شاندار اننگز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت چنئی سپر کنگز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو 63 رنوں سے شکست دے دی، اس جیت کے ساتھ ہی چنئی سپر کنگز کی ٹیم ٹیبل میں ٹاپ پر برقرار ہے۔

چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو 63 رنوں سے ہرایا
چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو 63 رنوں سے ہرایا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 10:58 AM IST

چنئی:207 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں گجرات کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 55 رنز کے اسکور پر اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان شبھمن گل آٹھ رن، ردھیمان ساہا 21 اور وجے شنکر 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سائی سدرشن نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ملر 21 اور سدرشن 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی 11 اور راشد خان ایک رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ راہل تیوتیا نے چھ رنز بنائے۔ امیش یادو دس اور اسپینسر جانسن پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 143 رنز ہی بناسکی۔

چنئی سپر کنگز کی جانب سے دیپک چاہر، مستفیض الرحمان اور تشار دیشپانڈے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیرل مچل اور میتھیشا پاتھیرانا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چیپاک میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آئے چنئی سپر کنگز کے کپتان روتوراج گائیکواڈ اور راچن رویندرا کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ لے کر 62 رنز جوڑتے ہوئے ٹیم کے لیے اچھی شروعات کی۔ پہلے وکٹ کے طور پر راچن رویندرا کو راشد نے ساہا کے ہاتھوں اسٹمپ کروا کر پویلین بھیجا۔

راچن نے 20 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اجنکیا رہانے 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 36 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 46 رنز بنائے۔ شیوم دوبے نے 23 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 51 رنوں کو تعاون دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آرسی بی نے پنجاب کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی - IPL 2024

سمیر رضوی چھ گیندوں پر 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل آخری گیند پر 24 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ رویندرا جڈیجہ سات رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ چنئی نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 206 رنز بنائے۔ چنئی نے اپنی اننگ میں 11 چھکے لگائے۔گجرات ٹائٹنز کی جانب سے راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سائی کشور، موہت شرما اور اسپینسر جانسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details