نئی دہلی: آئی پی ایل کے 35ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے ہفتہ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے پاور پلے میں 125 رن بنائے، جو آئی پی ایل اور ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز رفتار بنایا گیا اسکور ہے۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اسٹیڈیم کے چاروں طرف چوکے اور چھکے لگائے اور کچھ ہی دیر میں دونوں بلے بازوں نے چھ اوورز میں 125 رن بنالئے، جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پاور پلے میں بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے قبل 2017 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاور پلے میں 105 رن بنائے گئے تھے، جبکہ 2014 میں چنئی سپر کنگز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ میں چھ اوورز میں 100 رن بنائے گئے تھے۔