حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ وشاکھاپٹنم کے راج شیکھر ریڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اس اسٹیڈیم میں اب تک دو ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔ جس میں بھارت نے دونوں میچ میں شاندار جیت درج کی ہے۔ اس اسٹیڈیم میں یہ بھارت کا تیسرا ٹیسٹ میچ ہوگا جہاں بھارتی ٹیم اپنی اسی جیت کی لے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔
اس گراؤنڈ پر بھاتی ٹیم نے اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ 17 نومبر سے 21 نومبر تک کھیلے گئے اس میچ میں بھارتی ٹیم نے 246 رنز سے جیت درج کی تھی۔ اس میچ میں ویراٹ کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 167 اور دوسری اننگز میں 81 رنز بنائے ۔ روی چندرن اشون نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیے تھے۔
دوسرا میچ بھارت اور افریقہ کے درمیان جون 2019 میں کھیلا گیا۔ جس میں بھارتی ٹیم نے افریقہ کو 203 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 176 اور دوسری اننگز میں 127 رنز بنائے۔ اس میچ میں میانک اگروال نے بھی ڈبل سنچری بنائی تھی۔ اس کے علاوہ روی چندرن اشون نے اس گراؤنڈ پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔