پیرس: انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ پیرس اولمپکس میں بھارتی دستے نے خواتین کی ریسلنگ 50 کلوگرام کے زمرے سے ونیش پھوگاٹ کی نااہلی کی خبر شیئر کی ہے۔ گزشتہ رات ونیش کی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باوجود آج صبح اس کا وزن 50 کلو سے کچھ گرام زیادہ ہو گیا۔ جس کی وجہ سے انھیں اس ایونٹ کے فائنل میچ سے روک دیا گیا ہے۔
پیرس گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ وینش پھوگاٹ کے نااہل ہونے کے بعد اب میڈل میچ میں اولمپک گیمز کے سیمی فائنل میں ونیش پھوگاٹ سے ہارنے والے کیوبا کی پہلوان امریکی پہلوان سے مقابلہ کریں گی۔ انٹرنیشل ریسلنگ رولز کے آرٹیکل 11 کے مطابق، ونیش کو اس پہلوان سے تبدیل کیا جائے گا جو سیمی فائنل میں اس کے خلاف ہار گئی تھی۔ لہذا کیوبا کی یوزنیلیس گزمین لوپیز فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ جبکہ جاپان کی یوئی سوساکی کانسے کے تمغے کے لیے یوکرین کی اوکسانا لیواچ سے مد مقابل ہوں گی۔
میڈل میچ میں اب کسی کو بھی چاندی کا تمغہ نہیں دیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں اب صرف گولڈ اور کانسے کا ہی تمغہ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی تھی۔ اس ایونٹ میں انھوں نے جاپان اور یوکرین کی پہلوان کو کوراٹر اور سیمی فائنل میں شکست دی تھیں۔