وشاکھاپٹنم:ہندوستانی بلے بازوں نے انگلینڈ کے اسپنرز سے نمٹنے کے لیے تیاری کر لی ہے اور اس کے لیے گزشتہ دنوں ہندوستانی بلے بازوں نے روایتی شاٹس کے ساتھ ساتھ سوئپ شاٹس اور ریورس سویپ شاٹس کھیلنے کی بھرپور پریکٹس کی۔
میزبان ٹیم پہلے ہی وراٹ کوہلی کی کمی محسوس کر رہی ہے اور اب رویندر جڈیجہ اور کے ایل راہل کے بھی باہرہونے سے ان کی بیٹنگ لائن اپ میں بڑا خلا آگیا ہے۔ تاہم، اس سے رجت پاٹیدار، سرفراز خان اور واشنگٹن سندر کو یہاں اپنی شناخت بنانے کا موقع ملتا ہے۔ ایسے میں کھلاڑیوں کی انجری سے جوجھ رہی ہندوستانی ٹیم کو ایک مثال پیش کرنی ہوگی۔
خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہے شریاس ائیر اور شبمن گل پر بھی دباؤ ہے۔ دونوں بلے بازوں کو صبر آزما کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ روہت کو اپنی اننگ کو میچ جیتنے والی اننگ میں تبدیل کرنا ہوگا۔ روہت شرما چار ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے سے 200 رنز دور ہیں اور شائقین پر امید ہیں کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں گے اور اپنے انداز میں تاریخی مقام حاصل کریں گے۔