اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہندوستانی کرکٹ ٹیم بارباڈوس پہنچی - t20 world cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنے کےلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم بارباڈوس پہنچ چکی ہے۔ہندوستانی ٹیم خطابی معرکہ کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم بارباڈوس پہنچی
ہندوستانی کرکٹ ٹیم بارباڈوس پہنچی ((source Photo ANI))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 2:53 PM IST

بارباڈوس: ٹیم انڈیا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل کھیلنے کے لئے بارباڈوس پہنچ گئی ہے۔ سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 68 رنوں سے شکست دینے کے بعد روہت شرما کی قیادت والی ٹیم گیانا سے بارباڈوس پہنچ گئی۔ اب ٹیم انڈیا کو ٹورنمنٹ کا فائنل میچ 29 جون (ہفتہ) کو برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا ہے۔

ٹیم انڈیا کا بارباڈوس پہنچنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر منظرعام پر آئی ہے۔ اے این آئی نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا، محمد سراج اور اکشر پٹیل نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی اور یجویندر چہل ایک ساتھ آتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں یشسوی جیسوال تنہا نظر آئے ۔ اس کے بعد ٹیم کے تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف کے تمام ارکان کو ٹیم بس میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں سے بس کھلاڑیوں کو ان کے ہوٹل لے گئی۔ اب ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایک زبردست مقابلے میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنے اور T20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وراٹ کوہلی بڑے کھلاڑی ہیں، فائنل میں رن بنائیں گے:روہت شرما -

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رایندر جڈیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، سنجو سیمسن، یاشاسوی جیسوال، یجویندر چہل۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details