اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی ہاکی ٹیم نے پچاس برس بعد لگاتار دوسری مرتبہ اولمپک میڈل جیتا - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

بھارتی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس کے بعد پیرس اولمپکس میں بھی کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ بھارت نے برونز میڈل میچ میں اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

Indian Hockey Team wins bronze medal in Paris Olympics 2024
بھارتی ہاکی ٹیم نے پچاس برس بعد لگاتار دوسری مرتبہ اولمپک میڈل جیتا (Etv bharat)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 8, 2024, 7:18 PM IST

Updated : Aug 8, 2024, 7:53 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس کے 13ویں دن بھارت نے چوتھا میڈل حاصل کر لیا ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے برونز میڈل میچ میں اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس میچ میں بھارت کے لیے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے، جبکہ اسپین کی جانب سے مارکو ماریلس نے ایک گول کیا۔

بھارت نے 50 سال بعد اولمپکس میں لگاتار دوسرا تمغہ جیتا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں بھی بھارتی ہاکی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا اور پھر اب پیرس اولمپکس میں بھی بھارتی ہاکی نے کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کا یہ 13 واں تمغہ ہے۔ اس سے قبل بھارتی ہاکی ٹیم آٹھ گولڈ، ایک سلور اور تین برونز میڈل جیت چکا تھا۔ اس سے قبل پیرس اولمپکس میں بھارت کو تین کانسے کے ہی تمغے ملے تھے اور وہ تینوں میڈل شوٹنگ میں ملا تھا۔

بھارتی ہاکی ٹیم کی اس تاریخی کامیابی کے بعد انھیں وزیراعظم سمیت ہر کوئی سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے ایکس پر لکھا کہ ایک ایسا کارنامہ جسے آنے والی نسلیں یاد کریں گی، بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس میں چمکتی ہے، کانسی کا تمغہ اپنے گھر لاتی ہے، یہ اور بھی خاص ہے کیونکہ اولمپکس میں یہ ان کا لگاتار دوسرا تمغہ ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ان کی کامیابی مہارت، استقامت اور ٹیم اسپرٹ کی فتح ہے۔ انہوں نے بے پناہ تحمل اور لچک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کو مبارکباد۔ ہاکی سے ہر بھارتی کا جذباتی تعلق ہے اور یہ کامیابی ہمارے ملک کے نوجوانوں میں اس کھیل کو اور زیادہ مقبول بنائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں بھارتی ہاکی ٹیم منگل کو سیمی فائنل میچ میں جرمنی سے ہار گئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ فائنل میں نہ پہنچ سکے اور بھارت سونے و چاندی کے تمغوں سے محروم ہوگیا۔

Last Updated : Aug 8, 2024, 7:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details