حیدرآباد: تیز گیند باز محمد سراج، جو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی چمپئن ٹیم انڈیا کا حصہ تھے، نے منگل کو تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے شائستگی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے سراج کو ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے سراج الحق کو شال پہنا کر اعزاز بھی دیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ کے وزیراعلی نے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو مکان کی زمین اور سرکاری ملازمت دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو حیدرآباد کے قرب و جوار میں مکان کے لئے جگہ تلاش کرنے کی ہدایت دی۔ وزیراعلی نے محمد سراج کو سرکاری ملازمت بھی فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے۔
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ٹیم انڈیا کی تاریخی ٹی20 ورلڈ کپ جیت پر مقامی کھلاڑی سراج کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر سراج نے وزیراعلیٰ ریڈی کو ٹیم انڈیا کی جرسی پیش کی۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے تجربات وزیراعلیٰ کے ساتھ شیئر کئے۔ آپ کو بتا دیں کہ جب سراج کچھ دن پہلے حیدرآباد پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ایئرپورٹ سے مہندی پٹنم تک فتح پریڈ نکالی گئی۔