اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کاکروچ کو آم کا اچار سمجھ کر کھانے ہی والے تھے کوہلی لیکن---- - Virat Kohli Eat Cockroach - VIRAT KOHLI EAT COCKROACH

ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کو سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ کثرت کے کے ساتھ ساتھ اچھی غذا لیتے ہیں لیکن ایک دفعہ وہ غلطی سے آم کا اچار سمجھ کر کارکروچ کھانے والے تھے۔

Indian cricketer virat kohli
ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی (Getty image)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 15, 2024, 1:16 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی سب سے تندرست اور صحت مند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ورزش خانہ میں گھنٹوں گزارنے والا یہ فٹ کھلاڑی اپنے کھانے پینے کی اشیا کے بارے میں بھی بہت احتیاط برتتا ہے۔

ویراٹ کوہلی کی فٹنس کا دنیا بھر میں چرچا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس لیجنڈ نے ایک بار دوپہر کے کھانے کے دوران غلطی سے کاکروچ کھانے والے تھے۔ ویراٹ کوہلی نے خود اس بات کو سب کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد اس چھوٹے فارمیٹ کو خیرباد کہنے والے ویراٹ کوہلی اب بنگلہ دیش کے خلاف گھر پر ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پہلا ٹیسٹ میچ 19 ستمبر سے چنئی میں کھیلا جائے گا۔

اس سیریز سے پہلے ہم آپ کو ایک ایسے واقعے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔ دراصل سال 2016 میں ویراٹ کوہلی نے بتایا تھا کہ وہ ایک بار غلطی سے کاکروچ کھانے جا رہے تھے۔ ویراٹ کوہلی نے سال 2016 میں اس واقعے کا خود ذکر کیا تھا۔ انہوں نے یہ مضحکہ خیز واقعہ اپنے کپڑوں کے برانڈ 'wrogn' کی لانچنگ کے دوران بیان کیا۔

ویراٹ کوہلی نے بتایا کہ جب وہ ملائیشیا کے دورے پر گئے تھے تو وہ بڑی غلطی کرنے والے تھے لیکن صحیح وقت پر رک گئے۔ ایک ریستوراں میں دوپہر کے کھانے کے دوران وہ غلطی سے کاکروچ کو آم کا اچار سمجھ کر کھانے ہی والے تھے کہ کسی نے اسے بتایا کہ وہ کاکروچ ہے آم کا اچار نہیں۔ ویراٹ یہ جان کر پوری طرح حیران رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ویراٹ کوہلی کو اس کاروبار میں کروڑوں کا نقصان: رپورٹ

اس معاملے میں سچن تنڈولکر اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے نکلے ویراٹ کوہلی

ABOUT THE AUTHOR

...view details