کولمبو:ہندوستان نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔ میچ میں شاندار کارکردگی پر واشنگٹن سندر کو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ جنہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز بنائے اور 2 وکٹ حاصل کئے۔
اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم 20 میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بنا سکی۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور سے ہوا۔ سپر اوور میں سری لنکا نے 4 گیندوں پر 2 وکٹ گنوا دئیے اس کے جواب میں ہندوستان نے پہلی ہی گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
اس میچ میں ہندوستان کی بیٹنگ کی بات کریں تو شبمن گل، ریان پیراگ اور واشنگٹن سندر نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ شوبھمن گل نے 37 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے صرف 3 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ ریان پراگ نے 18 گیندوں میں 25 اور واشنگٹن سندر نے اتنی ہی گیندوں پر 25 رنز بنائے۔