آبھا:فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں ہندوستان اور افغانستان کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ اور سنسنی خیز کھیلا گیا۔عالمی کپ 2026 کوالیفائنگ راونڈ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے لئے دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیت درج کرنے ارادے سے میدان میں اتریں،دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سعودی عرب کے دمک اسٹیڈیم میں جمعرات کی رات گئے کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کے ایک بھی موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ ہندوستان نے پہلے ہاف میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ منویر سنگھ نے دو بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ افغانستان کے جوابی حملوں کو ہندوستانی گول کیپر گرپریت سنگھ سندھو نے ناکام بنایا۔ ہندوستان گروپ اے میں تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔