ایشین لیجنڈری لیگ کی ٹرافی کی نقاب کشائی نئی دہلی:ایشین لیجنڈز لیگ کے افتتاحی ایڈیشن 13 مارچ سے 21 مارچ 2024 کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس میں پھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ماضی کے کھلاڑیوں کے مابین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ساتھ ہی سری لنکا بنگلہ دیش اور افغانستان کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جنہوں نےحالیہ دنوں کرکٹ سے ریٹائرڈ اختیار کیا ہے۔اس طرح اس ایشین لیجنڈ لیگ میں ایشیا کے مشہور کھلاڑی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
لیگ کمشنر اور سابق ہندوستانی کرکٹر چیتن شرما نے سیزن کے لیے اپنے آئیکون پلیئرز کے ساتھ پانچ فرنچائزز کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔ جہاں سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان ہندوستانی رائلز کا حصہ بن گئے وہیں پاکستان کے سابق فاسٹ بالر محمد عرفان نے پاکستان اسٹارز کے لیے میدان میں اپنا نام درج کرلیا۔
سری لنکا لائنز نے سابق اوپننگ بلے باز اپل تھرنگا کو شامل کیا، جبکہ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان افتتاحی سیزن کے لیے افغانستان پٹھانز میں شامل ہوئے۔ محمد اشرفل کو بنگلہ دیش ٹائیگر نے اپنے آئیکون کھلاڑی کے طور پر شامل کیا۔
لیگ کمشنر شرما نے کہاکہ ایشین لیجنڈز لیگ ایک قسم کا ٹورنامنٹ ہے جس میں ایشیا کے پانچ سرفہرست ممالک کے کچھ بڑے نام ایک بار پھر بالادستی کی جنگ لڑیں گے۔ بطور کرکٹرز، جب ہم کرکٹ کھیلتے ہیں تو ہمیں بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔ لیکن اس طرح کی لیگز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہمیشہ ایک فخر کا احساس ہوتا ہے۔ عرفان پٹھان اور محمد عرفان جیسے مارکی کھلاڑیوں کی موجودگی یقینی طور پر کرکٹ کے شائقین میں دلچسپی کا باعث ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، شیعیب بشیر ٹیسٹ ڈیبو کے لیے تیار
لیگ کے ساتھ منسلک ہونے کے اپنے محرکات کی وضاحت کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے کہاکہ اتنے عرصے تک کمنٹیٹر کا رول ادا کرنے کے بعد میدان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ لیکن ہمارا پہلا پیار ہمیشہ کرکٹ کھیلنا ہے۔ ایشین لیجنڈز لیگ میں کھیلنے سے یقیناً بہت سی یادیں تازہ ہوں گی۔ میں نے اس لیگ میں دیگر آئیکون کھلاڑیوں کے خلاف کافی کرکٹ کھیلی ہے۔ یہ آپ کو ایک مختلف سنسنی دیتا ہے۔ شائقین کے لیے بھی یہ ایک بہت ہی سنسنی خیز تجربہ ہوگا۔ ایسی لیگز دیکھنا ہمیشہ ہی مزہ آتا ہے۔