نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم ٹاپ ڈریگ فلکر اور دفاعی کھلاڑی ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی۔ ٹیم کے نائب کپتان مڈ فیلڈر ہاردک سنگھ ہوں گے۔ یہ پیرس اولمپک گیمس 2024 کے لیے ٹیم کی تیاریوں کا لٹمس ٹیسٹ ہوگا۔ لٹمس ایک اشاریہ ہے، جس کا استعمال رنگ کی تبدیلی کی مدد سے درجہ متعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے پیرس اولمپک گیمس 2024 کے لیے حتمی 16 رکنی اسکواڈ کے انتخاب سے قبل کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تقریباً پورے کور گروپ کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کریگ فلٹن نے کہایہ ہمارے لیے بہت اہم دورہ ہوگا کیونکہ اس سے نہ صرف یہ ظاہر ہوگا کہ ہم کس سطح پر ہیں بلکہ یہ بھی کہ ہم پیرس اولمپکس سے قبل کن شعبوں میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ یہ کھلاڑیوں کے لیے بھی اہم ٹورنامنٹ ہے۔ یہ ایک اچھا دورہ ہے کہ ہر کھلاڑی کو اپنی پوری صلاحیت ظاہر کرنے اور مختلف کمبی نیشن کو جانچنے کا کافی موقع فراہم کیا جائے گا۔