اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل:ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا - T20 World cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

بارباڈوس میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے خطابی معرکہ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 فائنل
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 فائنل ((Etv Bharat))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:38 PM IST

Updated : Jun 29, 2024, 10:27 PM IST

بارباڈوس:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ ٹیم ورک کی محنت کی وجہ سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔ٹیم خطابی معرکہ کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ہم اپنی طرف سے بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے،انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی افریقہ ایک اچھی ٹیم ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہاکہ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔اس کے باوجود ہم اپنی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزہد کہاکہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں دونوں ٹیموں کے سفر پر نظر ڈالی جائے تو اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل تسخیر رہی ہیں۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کو اب تک ایک بھی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ٹیم ایک بھی میچ ہارے بغیر فائنل میں پہنچی ہے۔

ہندوستان نے گروپ مرحلے میں 3 فتوحات، سپر 8 مرحلے میں 3 جیت اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ایک جیت درج کرکے اپنی ناقابل شکست مہم کو برقرار رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے بھی اپنی ناقابل تسخیر مہم کو جاری رکھتے ہوئے افغانستان کو گروپ مرحلہ،سپر8 اور سیمی فائنل میں اپنی جیت کا ریکارڈ رکھا ہے۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک کل 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران ہندوستان نے 14 اور جنوبی افریقہ نے 11 میچ جیتے ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 6 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ان 6 ٹی 20 میچوں میں سے ہندوستان نے 4 میچ جیتے ہیں جب کہ جنوبی افریقہ نے صرف 2 میچ جیتے ہیں۔ہندوستان نے 2007، 2010، 2012 اور 2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ جیتے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ نے 2009 اور 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ پر بارش کا سایہ، میچ منسوخ ہونے پر کون سی ٹیم بنے گی چیمپیئن؟

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، ریندر جڈیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ۔

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی۔

Last Updated : Jun 29, 2024, 10:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details