اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان خطابی معرکہ آج، موسم کھیل بگاڑ سکتا ہے - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل میچ آج بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ لیکن خراب موسم دونوں ٹیموں کا کھیل بگاڑ سکتا ہے۔ میچ بارش کا سایہ منڈلا رہا ہے۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان خطابی معرکہ آج ،موسم کھیل بگاڑ سکتا ہے
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان خطابی معرکہ آج ،موسم کھیل بگاڑ سکتا ہے ((IANS PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 10:58 AM IST

بارباڈوس:بارباڈوس کے برج ٹاون کے کنگسٹن اوول میں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگا۔اس میچ میں روہت شرما ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالیں گے جبکہ ایڈم مارکرم جنوبی افریقہ کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا یہ فائنل میچ ہمہ وقتی چوکرز جنوبی افریقہ اور اس دہائی کے چوکرز ہندوستان کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔ اگر ہم جنوبی افریقی ٹیم کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو وہ ہمیشہ بڑے اسٹیج پر اکثر و بیشتر چاکرز ثابت ہوا ہے۔ساتھ ہی ہندوستان بھی تقریباً ایک دہائی سے کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹٰیم سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کے باوجود خطاب جیتنے کا موقع گنوا دیتی ہے۔

اس بار دونوں ناقابل شکست ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی

اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں دونوں ٹیموں کے سفر پر نظر ڈالی جائے تو اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل تسخیر رہی ہیں۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کو اب تک ایک بھی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ٹیم ایک بھی میچ ہارے بغیر فائنل میں پہنچی ہے۔

ہندوستان نے گروپ مرحلے میں 3 فتوحات، سپر 8 مرحلے میں 3 جیت اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ایک جیت درج کرکے اپنی ناقابل شکست مہم کو برقرار رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے بھی اپنی ناقابل تسخیر مہم کو جاری رکھتے ہوئے افغانستان کو گروپ مرحلہ،سپر8 اور سیمی فائنل میں اپنی جیت کا ریکارڈ رکھا ہے۔

ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ آمنے سامنے

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک کل 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران ہندوستان نے 14 اور جنوبی افریقہ نے 11 میچ جیتے ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 6 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ ان 6 ٹی 20 میچوں میں سے ہندوستان نے 4 میچ جیتے ہیں جب کہ جنوبی افریقہ نے صرف 2 میچ جیتے ہیں۔ہندوستان نے 2007، 2010، 2012 اور 2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ جیتے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ نے 2009 اور 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو شکست دی تھی۔

کینسنگٹن اوول کی پچ

اس پچ پر بالر اور بلے باز دونوں کو مدد ملتی ہے۔ یہاں تیز گیند بازوں کو باؤنس اور سوئنگ ملتی ہے۔جبکہ درمیانی اوورز میں اسپن بالرز بھی پرانی گیند پر حاوی ہوتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے سپر 8 کا اپنا پہلا میچ اس پچ پر افغانستان کے خلاف کھیلا جہاں اس نے 181 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 134 رنز پر آل آؤٹ کیا۔ اس گراؤنڈ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 153 رن ہے۔ یہاں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور 224 رن ہے۔ یہاں اب تک 172 رنوں کا کامیابی سے تعاقب کیا جا چکا ہے۔ اس پچ پر 175 کا ہدف میچ وننگ اسکور ہے۔ اس گراؤنڈ پر کل 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جن میں سے 19 میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ 11 میچز دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں۔ اس دوران 2 میچوں کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ہندوستان کے کھلاڑیوں پر نظریں

اس میچ میں بلے سے رنز بنانے کی ذمہ داری ہندوستان کی جانب سے روہت شرما (248) اور سوریہ کمار یادو (196) پر ہوگی۔ ارشدیپ سنگھ (15)، جسپریت بمراہ (13) اور کلدیپ یادیو (10) سے گیند کے ساتھ وکٹ لینے کی امید کی جائے گی۔ ہاردک گیند اور بلے دونوں سے ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ان کھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو کوئٹن ڈی کاک (204)، ڈیوڈ ملر (148) اور ہینرک کلاسن (138) رن بناچکے ہیں۔جنوبی افریقی ٹیم کو ان سے توقع ہوگی۔ کاگیسو ربادا (12) اور اینریچ نورٹجے (13) اور یوش مہاراج (9) کی وکٹیں لینے کی توقع ہوگی۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کا ممکنہ پلیئنگ الیون

ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، ریندر جڈیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ۔

یہ بھی پرھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ پر بارش کا سایہ، میچ منسوخ ہونے پر کون سی ٹیم بنے گی چیمپیئن؟

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details