حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ گوتم گمبھیر نے بھارت کی قومی سلیکشن کمیٹی اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے ساتھ ورچوئلی میٹنگ کی۔ جس میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف ہونے والی آئندہ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب اور اپنے منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ یہ میٹنگ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
کِرکبز کی رپورٹ کے مطابق، میٹنگ میں سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ٹیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں اجیت اگرکر کی سلیکشن کمیٹی کے اراکین، گمبھیر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق کوچ گمبھیر نے واضح طور پر بی سی سی آئی کو یہ بتا دیا ہے کہ وہ سوریہ کمار یادو کو ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ روہت کو ونڈے اور ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
اطلاعات کلے مطابق ورات کوہلی اور جسپریت بمراہ جیسے سینیئر کھلاڑیوں کو اس سیریز میں آرام دیئے جانے کی امید ہے۔ جس کی وجہ سے شریس ایئر اور کے ایل راہل جیسے کھلاڑیوں کو ٹیم واپسی کا موقع مل سکتا ہے، جنہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔