اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بمراہ پانچویں ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں، کے ایل راہل انجری کے باعث باہر - بی سی سی آئی

IND vs ENG 5th Test بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم انڈیا کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے مطابق کے ایل راہل باضابطہ طور پر پانچویں میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ بمراہ کی واپسی ہوئی ہے۔

KL Rahul
کے ایل راہل

By UNI (United News of India)

Published : Feb 29, 2024, 4:53 PM IST

دھرم شالہ: جسپریت بمراہ کی 7 مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہیں کے ایل راہل انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی رنجی ٹرافی میں تمل ناڈو کے لیے کھیل رہے واشنگٹن سندر کو سیمی فائنل کے لیے ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سیمی فائنل تمل ناڈو اور ممبئی کے درمیان 2 مارچ سے 6 مارچ تک کھیلا جانا ہے۔

بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندر کو رنجی ٹرافی میچ کے پیش نظر ٹیم سے ریلیز کیا گیا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو گھریلو میچوں کے بعد انہیں بھارتی ٹیم میں واپس بلایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم راہل کی انجری پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور لندن میں موجود ماہرین سے بھی رابطے میں ہے۔ اگر راہل چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ابتدائی چند میچوں سے باہر ہوتے ہیں تو ان کی جگہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے نائب کپتان نکولس پورن ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

دھرم شالہ ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم اس طرح ہے:-

روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، رجت پاٹیدار، سرفراز خان، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دیودت پڈیکل، آر اشون، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار اور آکاش دیپ۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: بی سی سی آئی کے سینٹرل کانٹریکٹ سے شریس ائیر اور ایشان کشن باہر

ABOUT THE AUTHOR

...view details