رانچی: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کی دوسری اننگز 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ نے بھارت کو 192 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے اشون نے 5 جبکہ کلدیپ یادو نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور جڈیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک کرولی (60) نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ اس کے علاوہ بیرسٹو نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل لنچ سے ٹھیک پہلے دھرو جریل کے 90 رنز کی مدد سے بھارت کی پہلی اننگز 307 رنز پر سمٹ گئی تھی جس کی وجہ سے انگلینڈ کو 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
بھارت کے سرکردہ بلے بازوں کے سستے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی برتری 150 رنز سے تجاوز کرنے کا امکان تھا لیکن جریل اور کلدیپ یادو نے آٹھویں وکٹ کے لیے 76 رنز کی اہم شراکت داری کر کے میزبان ٹیم کو بڑی برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔