اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت 255 رنز پر آل آؤٹ، انگلینڈ کو 399 رنز کا ہدف - بھارت بمقابلہ انگلینڈ

IND vs ENG 2nd Test وشاکھاپٹنم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی دوسری اننگز 255 رنز پر ہی سمٹ گئی، جس کے ساتھ بھارت نے انگلینڈ کے سامنے جیت کے لیے 399 رنز کا بڑا ہدف رکھا ہے۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 253 رنز پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے بھارت کو 143 رنز کی برتری حاصل تھی۔

IND vs ENG 2nd Test
بھارت 255 رنز پر آل آؤٹ، انگلینڈ کو 399 رنز کا ہدف

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2024, 3:50 PM IST

Updated : Feb 4, 2024, 4:31 PM IST

حیدرآباد: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دوسرے میچ کے تسیرے دن بھارت کی پوری ٹیم 255 رنز پر سمٹ گئی لیکن اس کی انگلینڈ پر 398 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔ جس کی وجہ سے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ بھی جیت درج کرنے کے لیے 399 رنز بنانے ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے شبمن گل نے شاندار سنچری اسکو کی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ٹام ہارٹلی نے چار، ریحان احمد نے 3، انڈرسن نے دو اور شعیب نے ایک وکٹ لیا۔

پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 253 رنز پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے بھارت کو 143 رنز کی برتری حاصل تھی۔ بھارت کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے جیسوال دوسری اننگز میں جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 27 گیندوں میں 17 رنز بنائے۔ ان کے ساتھ بیٹنگ کے لیے آئے کپتان روہت شرما بھی مسلسل چوتھی بار فلاپ ہوئے اور 21 گیندوں میں 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جیسوال کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے شبمن گل نے شاندار اننگز کھیلی اور 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس کے بعد مسلسل فلاپ ہونے والے شریاس ائیر بڑا اسکور نہ کر سکے اور 29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ رجت پاٹیدار نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلتے ہوئے 19 گیندوں میں 9 رنز بنا سکے۔ پہلی اننگز میں بھی وہ کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

شبمن گل کے بعد بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔ اکشر پٹیل نے 84 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ اپنی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ بھارتی وکٹ کیپر کے ایس بھرت 28 گیندوں پر 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے روی چندرن اشون نے 61 گیندوں میں 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ تین بھارتی بلے باز جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور مکیش کمار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست دے کر ایک صفر سے آگے ہے۔

Last Updated : Feb 4, 2024, 4:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details