چنئی: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان شانتو نے کہا، 'ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ وکٹ پر نمی ہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پچ مشکل لگ رہی ہے۔ پہلا سیشن فاسٹ باؤلرز کے لیے کافی زیادہ اچھا رہے گا۔ ہم اس سیریز میں کافی زیادہ پراعتماد ہیں کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کافی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ایک نیا میچ ہے، ہمیں اپنی حکمت عملی پر عمل کرنا ہوگا۔ ہم تین تیز گیند بازوں اور دو اسپن آل راؤنڈرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ میں بھی ایسا ہی کرتا، جیسا بنگلہ دیش نے کیا ہے۔ پچ میں تھوڑی نمی ہے۔ یہاں پر مشکل حالات پیدا ہونے والے ہیں۔ ہم نے اچھی تیاری کی ہے، اس لیے ہمیں اپنی صلاحیت پر بھروسہ کرنا چاہیے اور جس طرح سے ہم جانتے ہیں اسی طرح سے کھیلنا چاہیے۔ 10 ٹیسٹ میچوں کو دیکھیں تو ہر میچ اہم ہے۔ لیکن ہم اس پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے سامنے ہے۔ ہم ایک ہفتہ پہلے یہاں آئے تھے، ہم نے اس میچ سے پہلے اچھی تیاری کی تھی۔ ہمیں یقین ہے۔ ہم 3 تیز گیند بازوں اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون: