اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ کی خطابی دوڑ میں سب سے آگے - محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ

Big Win For Mohammadan Sporting ایڈی ہرننڈیز کے شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے راجستھان ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں 5-1 گول سے شکست دے کر خطابی دعویداری کو مزید مضبوط کر لیا۔

محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ کی خطابی دوڑ میں سب سے آگے
محمڈن اسپورٹنگ آئی لیگ کی خطابی دوڑ میں سب سے آگے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 11:58 AM IST

شمالی 24 پرگنہ : مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے دوسرے مرحلے کے ایک اہم میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور راجستھان ایف آئی کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔

محمڈن اسپورٹنگ اور راجستھان ایف سی کی ٹیموں نے جارحانہ انداز انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی ۔دونوں جانب سے زبردست حملے ہوئے ۔

کھیل کے 20 ویں منٹ پر ایل فنائی نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔27 ویں منٹ پر ایڈی ہرننڈیز نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو دو صفر سے آگے کر دیا ۔

مگر ایک منٹ بعد ہی 28 ویں منٹ پر ڈبلیو پالونکھم نے گول کرکے راجستھان ایف سی کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل 43 ویں منٹ پر ایڈی ہرننڈیز نے ایک اور گول کے محمڈن اسپورٹنگ کی برتری 3-1 کر دیا ۔

دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑیوں نے جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔64 ویں منٹ پر قبسمو نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے محمڈن کی برتری کو 4-1 کر دیا ۔

کھیل کے 88 ویں منٹ پر ایڈی ہرننڈیز نے ایک اور گول کرکے ناصرف محمڈن اسپورٹنگ کو آئی لیگ کے اس میچ میں بڑی جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا بلکہ اپنے نام ایک ہیٹ ٹرک بھی درج کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 37 رنوں سے شکست دی

اس جیت کے ساتھ محمڈن اسپورٹنگ 14 میچوں میں 31 پوائنٹ کے اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لی ہے۔رئیل کشمیر ایف سی ,گوگھلم کیرالہ اور سرینیڈی دکن بالترتیب دوسری ،تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details