چنئی:چنئی سپرکنگس کے خلاف آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے کپتان شبھمن گل پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے بدھ کو یہ معلومات دی۔
آئی پی ایل کے اس سیزن کے 7ویں میچ میں منگل کو گجرات کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ٹیم کے کپتان شبھمن گل پر سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی پی ایل نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا، 'یہ ان کی ٹیم کی اس سیزن کی پہلی پنالٹی ہے جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ سے متعلق ہے، اس لیےشبھمن گل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔