اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے گھر چوری، اولمپک چیمپیئن نے چور کے ہی نام گولڈ میڈل وصیت کرنے کی کر دی پیشکش - Gold medal theft - GOLD MEDAL THEFT

ہنگری کے سابق اولمپک چیمپیئن کا گولڈ میڈل چوری ہوگیا، جس سے وہ اتنا زیادہ پریشان ہوگئے کہ انھوں نے چوری کرنے والے کے لیے بڑی پیشکش کردی کہ اگر وہ اس کا میڈل واپس کر دیتا ہے تو وہ میڈل کو اس کے ہی نام وصیت کر دے گا۔

gold medal of the former Olympic champion of Hungary was stolen
اولمپک چیمپیئن کے گھر گولڈ میڈل کی چوری (AP PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 25, 2024, 6:15 PM IST

بوڈاپیسٹ: چار سالوں کی محنت کے بعد جب کسی بھی کھلاڑی کو اولمپک گیمز میں میڈل ملتا ہے تو وہ اسے نہ صرف اپنی یادوں میں سجوتا ہے بلکہ جیتے ہوئے میڈل کو چومتا ہے اور اسے محفوظ مقام پر رکھتا ہے۔

کیونکہ اولمپک کا میڈل ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور اگر وہ میڈل گولڈ ہو تو پھر اس میڈل کی اہمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ لیکن اگر یہ میڈل چوری ہوجائے تو پھر اس کھلاڑی کو اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے جتنی اس کو جیتنے پر خوشی ہوتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ہنگری کے سابق گولڈ میڈلسٹ لاسزلو سونگراڈی کے ساتھ پیش آیا، جب 10 ستمبر کو ان کا گولڈ میڈل ان کے گھر سے رات کے وقت چوری ہوگیا۔ جس سے وہ اتنا زیادہ دکھی ہوئے کہ انھوں نے چور کو ہی پیشکش ک ر دیا ہے کہ اگر وہ میڈل کو واپس کرتا ہے تو وہ میڈل کو اس کے نام وصیت کر دیں گے۔

نیوز ایجنسی رائٹر کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ لاسزلو سونگراڈی نے سیول میں 1988 کے سمر اولمپکس میں مردوں کی تلوار بازی کے مقابلے میں اولمپک طلائی تمغہ جیتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اولمپک چیمپیئن نے ہنگری کی اسپورٹل ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ دو ہفتوں سے پرسکون اور خوش نہیں ہیں، کیونکہ ہر چیز انھیں اپنے اولمپک گولڈ میڈل کی یاد دلاتی ہے۔ انھوں نے آگے کہ کہا کہ میں میڈل چوری کرنے والے کو سب کچھ دے دوں گا، لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ وہ میڈل مجھے واپس کر دے جس کا اس کے لیے کوئی مطلب نہیں ہے۔

سابق گولڈ میڈلسٹ لاسزلو سونگراڈی نے یہ بھی کہا کہ میرے میڈل کو واپس کر دو اور اس کے عوض میں اگر وہ چاہے تو میں اس میڈل کو کسی میوزیم رکھنے کے بجائے اسے ہی وصیت کردونگا۔ انھوں نے آگے کہا کہ میڈل ایک الماری میں محفوظ مقام پر رکھا ہوا تھا اور چور دوسری اہم چیزیں بھی لے سکتا تھا، لیکن کسی وجہ سے اس نے صرف میڈل کی ہی چوری کی۔

اولمپک چیمپیئن نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اس تک اپنا پیغام کیسے پہنچاوں جس نے میرے میڈل کو چرایا ہے کیونکہ میں اسے تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا۔ میں بس یہی چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے بات چیت کرکے اور میں اسے وہ سب دے دوں جو وہ چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت گولڈ میڈل کے لیے ترسا، اس کھلاڑی نے اپنا گولڈ میڈل کتے کو گفٹ کردیا

اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولڈ میڈل کس ملک کے پاس ہیں؟


ABOUT THE AUTHOR

...view details