اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ بن سکتے ہیں، بی سی سی آئی کا رابطہ - TEAM INDIA HEAD COACH - TEAM INDIA HEAD COACH

BCCI Approached Gautam Gambhir بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کے کوچ کے لیے گوتم گمبھیر سے رابطہ کیا ہے۔

گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ بن سکتے ہیں، بی سی سی آئی کا رابطہ
گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ بن سکتے ہیں، بی سی سی آئی کا رابطہ ((IANS PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 12:37 PM IST

ممبئی:ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کی میعاد ختم ہونے سے قبل بی سی سی آئی نے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ایسے میں اس عہدے کے لیے کئی بھارتی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آرہے ہیں۔ای ایس پی این کریک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر اس عہدے کے لیے بی سی سی آئی کی پہلی پسند ہیں۔ بی سی سی آئی نے ہیڈ کوچ کے لیے کے کے آر کے مینٹور سے رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ آئی پی ایل 2024 کی تکمیل کے بعد مزید بات چیت متوقع ہے۔ تاہم، ہندوستان کے چیف کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ آئی پی ایل فائنل کے ایک دن بعد 27 مئی ہے۔ اس سے پہلے موجودہ کوچ راہل ڈرایڈ نے دو بار اس عہدے پر برقرار رہنے سے انکار کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ گوتم گمبھیر کی سرپرستی میں آئی پی ایل ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کولکتہ چھوڑنے کے بعد، گمبھیر پچھلے دو سالوں سے لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور تھے۔ دونوں سالوں میں پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا اور ایک بار فائنل کھیلا۔ اس سال وہ کے کے آر میں واپس آئے اور کولکاتا نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جبکہ پچھلے دو سالوں سے کولکاتا کی ٹیم ٹاپ 4 میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:یوسن بولٹ بچپن سے ہی کرکٹ کے بڑے مداح تھے - Usain Bolt On ICC T20 WC

واضح رہےکہ گوتم گمبھیر 2007 میں ہندوستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ چمپئن ٹیم کا حصہ تھے۔ گمبھیر نے 2011 سے 2017 تک سات آئی پی ایل سیزن میں کولکاتا نائٹ رائڈرز کی کپتانی کی ہے اور وہ پانچ بار پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ 2012 اور 2014 میں دو ٹائٹل جیتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details