گوہاٹی:ریاست آسام کے تینسوکیا ضلع میں ایک گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس نے انسانی معاشرے کو شرمسار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک فٹبال کوچ پر تین نابالغ کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔
ملزم شخص مارننگ اسٹار کلب کا کوچ رنجن برمن ہے جو تین نابالغ نوعمر کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی کوشش کے دوران عصمت دری کا گھناؤنا کھیل کھیل دیا۔ تینوں کھلاڑیوں کے والدین نے اس معاملے کے حوالے سے تھانے میں الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
واضح رہے کہ آسام کے مختلف حصوں سے بہت سے نوجوان کھلاڑی آل آسام انڈر 15 ڈے اینڈ نائٹ پرائز منی فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے تینسوکیا ضلع کے ڈوم ڈوما پہنچے تھے۔