اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: گراؤنڈ میں گھس کر مداح نے ویراٹ کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی - VIRAT KOHLI SECURITY LAPSE

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران مداح نے حفاظتی حصار توڑ کر ویراٹ کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔

VIRAT KOHLI SECURITY LAPSE
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: گراؤنڈ میں گھس کر مداح نے ویراٹ کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی (AP Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2024, 1:11 PM IST

میلبورن (آسٹریلیا): بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے میلبورن میں چوتھا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ اس دوران ایم سی جی میں سیکورٹی انتظامات مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔ دراصل، باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو ایک مداح حفاظتی حصار توڑ کر میدان کے درمیان میں گھس کر کھلاڑیوں کے پاس پہنچ گیا۔

مداح حفاظتی حصار توڑ کر میدان میں پہنچ گیا:

دراصل، ایک شخص نے پچ میں گھس کر اسٹار بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد سیکیورٹی اہلکار گراؤنڈ پر آئے اور فوری مداخلت کرتے ہوئے اس شخص کو فیلڈرز کے قریب جانے کی اجازت نہ دی اور اسے پکڑ کر باہر لے گیے۔ جس کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا۔

مداح نے ویراٹ-روہت کو گلے لگانے کی کوشش کی:

یہ مداح سلپ میں کھڑے بھارتی کپتان روہت شرما کی طرف بھاگا، اس مداح نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دیا اور ویراٹ کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ لیکن پیلے لباس میں ملبوس اسٹیڈیم کے سیکیورٹی اہلکار بھارتی کرکٹر کی طرف بھاگے اور انہیں مداح سے بچاتے ہوئے میدان سے باہر لے گیے۔

اس سے قبل گزشتہ روز میچ کے پہلے دن ایم سی جی میں کوہلی اور سیم کانسٹاس کے درمیان جھگڑے کا واقعہ آسٹریلیا کے شائقین کے ذہنوں میں ابھی تک تازہ ہے۔ 36 سالہ بھارتی بلے باز کو میچ کے پہلے دن آسٹریلوی نوجوان کو کندھے سے کندھا لڑانے پر تماشائیوں کی بار بار ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیم کانسٹاس سے ٹکراؤ کوہلی کو مہنگا پڑا، پہلے دن کا کھیل ختم ہوتے ہی آئی سی سی نے ایکشن لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details