کولکاتا:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مشتاق محمد نے امریکہ کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے خسوصی بات چیت کی۔انہوں نے ہندوستان کے خلاف پاکستان کی ناقص کارکردگی پر جم کر تنقید کی۔
غور طلب ہے کہ پاکستان نے گیندبازوں کی عمدہ بالنگ کی بدولت ہندوستان کو محض 119 رنوں پر آل آوٹ کردیا لیکن ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 113 رن بنا سکی ہے۔پاکستان کی اس شکست پر سابق کھلاڑیوں نے ٹیم انتظامیہ اور کپتان بابر اعظم کی جم کر تنقید کی۔
80سالہ مشتاق محمد نے یہ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہاکہ سچائی یہ ہے کہ ہندوستان نےیہ میچ نہیں جیتا بلکہ پاکستان مایوس کن کارکردگی کامطاہرہ کرتے ہوئے اسے ہار گیا۔اس سے بری بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہ کہ حالیہ ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی موضوع بحث ہے۔آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پانچ وکٹوں سے شکست،ورلڈ کپ میں شریک میزبان امریکہ کے ہاتھوں شکست نے کپتان بابر اعظم کی قیادت پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔کپتان اور ان کی ٹیم کو شکست کے لئے ذمہ دار دیا جا سکتا ہے۔