نئی دہلی:دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2024 کے 35ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ دہلی اس سیزن میں اپنا پہلا میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے جا رہا ہے، پچھلے 2 میچوں کے لیے وشاکھاپٹنم کو ڈی سی کا ہوم گراؤنڈ بنایا گیا تھا۔
اس سیزن میں دونوں ٹیموں کا اب تک کا سفر
دہلی کیپٹلس نے رشبھ پنت کی کپتانی میں اب تک 7 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران اسے 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دہلی نے 3 میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ اس وقت ڈی سی 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 6 میچز کھیلے ہیں جس میں اس نے 4 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایس آر ایچ آٹھ پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ڈی سی اور ایس آر ایچ کے مقابلوں پر ایک نظر :
دہلی اور حیدرآباد کے درمیان اب تک 23 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران حیدرآباد کی ٹیم نے 12 میچ جیتے ہیں جبکہ دہلی کی ٹیم کو 10 میچوں میں کامیابی ملی ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ ڈرا پر ختم ہوا جس کا نتیجہ سپر اوور میں ہوا۔دہلی نے یہ میچ جیتاتھا۔