اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز، گلمرگ میں انتظامات کو دی گئی حتمی شکل - کھیلو انڈیا ونٹر گیمز

رواں ماہ گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے چوتھے ایڈیشن کے دوران چھ سو سے زائد کھلاڑی مختلف کھیل مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز، گلمرگ میں انتظامات کو دی گئی حتمی شکل
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز، گلمرگ میں انتظامات کو دی گئی حتمی شکل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 8:06 PM IST

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز، گلمرگ میں انتظامات کو دی گئی حتمی شکل

بارہمولہ (جموں کشمیر) :ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، منگا شیرپا، نے شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور اسکی ریزارٹ گلمرگ کا دورہ کرکے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز 2024 کے آئندہ چوتھے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ ڈی سی بارہمولہ نے مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی سی نے گلمرگ سمیت ٹنگمرگ علاقے میں بھی نامزد کیے گئے پارکنگ سلاٹس کا معائنہ کیا۔ منگا شیرپا نے گلمرگ سڑک کا جائزہ لینے کے دوران آر اینڈ بی اور مکینیکل اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو سڑک کے اطراف پر سے جمی برف کو صاف کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ڈی سی نے سکی ریزارٹ کی ڈھلوانوں کا بھی معائنہ بھی کیا اور ونٹر گیمز کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی سی نے گالف کلب گلمرگ میں ایک میٹنگ بھی طلب کی جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، ایس ڈی ایم گلمرگ، سی ای او، پولیس افسران، آر اینڈ بی، ایم اینڈ ای، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی نے اے آر ٹی او اور ٹریفک پولیس کو ونٹر گیمز کے دوران ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے موثر اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔

پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای کو کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کے دوران بجلی اور پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات کرنے کے علاوہ ایمبولینس بھی گلمرگ میں دستیاب رکھی ہیں تاکہ گیمز کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹا جا سکے۔

مزید پڑھیں:Skiing Snowboarding Competition in Gulmarg: اسکینگ اور سنو بورڈنگ مقابلوں میں شریک کھلاڑی پر جوش

مکینیکل اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے یقین دلایا کہ کسی بھی موسمی حالات کے دوران برف کو فوری طور پر صاف کرنے کے لئے مناسب مشینری اور عملہ موجود ہے۔ منگا شیرپا نے گلمرگ میں آنے والے کھلاڑیوں اور مہمانوں کے لیے رہائش کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن 21 فروری سے 26 فروری تک گلمرگ میں منعقدہ ہونے والا ہے، جس میں تقریباً 625 ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details