حیدرآباد: پوری دنیا میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کافی زیادہ سرگرم رہتا ہے۔ اسی وجہ سے آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کچھ میچز کا انعقاد بھی امریکہ میں کیا تھا۔ جس کا مقصد واضح تھا کہ کرکٹ کو ان ممالک میں بھی فروغ دیا جائے جہاں وہ زیادہ نہیں کھیلے جاتے ہیں۔
لیکن اس کے برعکس اٹلی کے ایک شہر مونفالکون میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ شہر کی خاتون میئر نے اپنے شہر میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کھیلنے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے خاتون میئر نے کہا کہ وہ اپنے ثقافتی وجود کو بچانے کے لیے ایسا کیا ہے۔
اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس نہ اس کھیل کے لیے بہت زیادہ پیسے ہیں کہ وہ ان کے لیے گروانڈ بنائیں اور اس کھیل کی گیند سے لوگ زخمی بھی ہوسکتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا کرکٹ کھیلنے سے کسی ملک کی ثقافت کو کیسے نقصان پہنچ سکتا ہے یا اس کے وجود کو کیسے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسے فیصلے لیے جانے کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی بھی خاموش ہے اور اس تنظیم نے ابھی تک اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حالاںکہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ، جو ایک دسمبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے، انھوں نے بھی اس فیصلے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔