اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پی سی بی کا بی سی سی آئی سے تحریری جواب طلب - Champions Trophy 2025 - CHAMPIONS TROPHY 2025

پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ 19 فروری کو کراچی میں شروع ہوگا اور 9 مارچ کو لاہور میں فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ کیا ٹیم انڈیا چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان جائے گی یا نہیں؟ یہ سب سے بڑا سوال بنا ہوا ہے۔

Champions Trophy 2025
پی سی بی کا بی سی سی آئی سے تحریری جواب طلب (ANI PHOTO)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 6:21 PM IST

Updated : Jul 15, 2024, 9:09 PM IST

حیدرآباد: پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ بی سی سی آئی تحریری ثبوت فراہم کرے کہ بھارتی حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ٹیم کو اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

پی سی بی کے ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ میزبان بورڈ چاہتا ہے کہ اس معاملے کو جلد حل کیا جائے کیونکہ ٹورنامنٹ اگلے سال فروری میں شروع ہونا ہے۔ جبکہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس 19 جولائی کو کولمبو میں ہوگی جس میں 'ہائبرڈ ماڈل' پر بات کرنا ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

پی سی بی کے ایک ذریعہ نے کہا کہ اگر حکومت ہند نے اجازت نہیں دی ہے تو اسے تحریری طور پر یہ بتانا ہوگا اور بی سی سی آئی کو فوری طور پر آئی سی سی کو یہ خط دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ بی سی سی آئی کو پانچ سے چھ ماہ پہلے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان جانے والی ٹیم کے بارے میں آئی سی سی کو تحریری طور پر مطلع کرنا چاہیے۔

بی سی سی آئی نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہوگا اور 2023 کے ون ڈے ایشیا کپ میں بھی بھارت کے میچ ہائبرڈ ماڈل پر سری لنکا میں کھیلے گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا ڈرافٹ آئی سی سی کو جمع کرا چکا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز، سیمی فائنلز اور فائنل لاہور میں کھیلے جانے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یکم مارچ کو ہونا ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہندوستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی؟

پاکستان میں اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جاری

Last Updated : Jul 15, 2024, 9:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details