نئی دہلی:پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون باکسر کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اس خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایمان کے اندر کئی مردانہ اعضاء پائے گئے ہیں۔
کیا ایمان خلیف مرد ہے عورت نہیں؟
ایمان خلیف نے اولمپکس میں خواتین کی کیٹیگری میں حصہ لیا تھا۔ اس وقت ان کی حریف خاتون باکسرز نے ان کے ساتھ کھیلنے پر اعتراض کیا تھا۔ ان کا پنچ خاتون باکسر کو اتنا ہی تیز لگتا تھا جتنا کہ مرد کا مکا۔
اس کے بعد سے پورے اولمپکس میں ان کے حوالے سے کافی تنازعہ ہوا تھا۔ مداحوں کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرول کیا گیا اور انہیں مرد کہا گیا۔ اس کے بعد تنازعہ کافی بڑھ گیا۔ اب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی میڈیکل رپورٹ میں وہ مرد پائی گئی ہے جس نے مزید کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایمان خلیف میں اندرونی اسپرم اور ایکس وائی کروموسوم (مرد کے کروموسوم) پائے گئے ہیں، جو انہیں مردوں کے زمرے میں ڈالتے ہیں۔ ایمان کی میڈیکل رپورٹس میں 5 الفا ریڈکٹیس انسفیسینسی نام کے ڈش آرڈر کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔