ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم 13 جون سے 9 جولائی تک جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ اس سیریز کے لیے ہرمن پریت کور کو تمام فارمیٹس میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اوپننگ بلے باز اسمرتی مندھانا کو تینوں کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
ٹیم انڈیا 10 سال بعد جنوبی افریقہ کے ساتھ اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہی ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ چار روزہ ہوگا جو 28 جون سے یکم جولائی تک چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
شوبھا ستیش کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جمائمہ روڈریگس اور فاسٹ بالر پوجا وستراکر کو تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے کھیلنے کا انحصار فٹنس ٹیسٹ پر ہوگا۔
یہ سیریز 13 جون کو بنگلورو میں بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ سے شروع ہوگی۔ اس سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 16 جون، دوسرا ون ڈے 19 جون اور تیسرا ون ڈے 23 جون کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 جولائی، دوسرا ٹی 20 میچ 7 جولائی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 9 جولائی کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔