اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، کے ایل راہل ٹیم سے باہر - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں میں کھیلا جانے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ روہت کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم میں کوہلی، چہل اور شیوم دوبے کو جگہ دی گئی ہے، جبکہ ہاردک پانڈیا کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 3:51 PM IST

Updated : Apr 30, 2024, 10:28 PM IST

حیدرآباد: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں روہت شرما 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

ٹیم انڈیا میں بلے بازی کی ذمہ داری کوہلی، روہت اور سوریہ پر ہوگی جبکہ گیندبازی کی ذمہ داری بمراہ، سراج اور ارشدیپ کے کندھوں پر ہوگی، ٹیم میں تین اسپنرز چہل، کلدیپ اور اکسر پٹیل کو بھی رکھا گیا ہے، آل راونڈر میں ہاردک، شیوم دوبے اور جڈیجہ کو موقع دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں 2 جون سے شروع ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 05 جون 2024 کو آئرلینڈ کے خلاف ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک میں کرے گا، جس کے بعد اسی مقام پر 09 جون 2024 کو پاکستان کے خلاف شاندار مقابلہ ہوگا۔ اس کے بعد بھارت بالترتیب 12 اور 15 جون کو امریکہ اور کینیڈا سے کھیلے گا۔

ٹیم انڈیا کا اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، رویندرا جڈیجہ، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل ، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔ ریزرو کھلاڑیوں میں شبمن گل، رنکو سنگھ، خلیل احمد اور اویش خان کو رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، ایڈن مارکرم کے ہاتھ میں ٹیم کی کمان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان، ٹیم کی کمان کس کے ہاتھ میں؟

Last Updated : Apr 30, 2024, 10:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details