اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کی خطرناک گیندبازی کے سامنے بنگلہ دیش کے بلے باز ٹک نہیں سکے، مہمانوں پر شکنجہ کس گیا - IND vs BAN Test

چنئی (چیپاک) کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم پر بھارت نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 81 رنز بنا لیے ہیں اور اس کی برتری 308 رنز ہے۔

ٹیم انڈیا کی خطرناک گیندبازی
ٹیم انڈیا کی خطرناک گیندبازی (Image Source: IANS)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 20, 2024, 4:53 PM IST

Updated : Sep 20, 2024, 5:49 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات (19 ستمبر) سے چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوسرے دن (20 ستمبر) اسٹمپ تک ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 81 رنز بنا لیے تھے۔ شبھمن گل 33 اور رشبھ پنت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارت کی مجموعی برتری 308 رنز ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 376 رنز بنائے تھے۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ہندوستان کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

دوسری اننگز میں بھارت کو پہلا دھچکا تیسرے اوور میں ہی لگا، جب کپتان روہت شرما فاسٹ بولر تسکین احمد کی گیند پر ذاکر حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ روہت نے 5 رنز بنائے۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال فاسٹ بولر ناہید رانا کی گیند پر وکٹ کیپر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پھر بھارت نے 67 رنز کے اسکور پر ویرات کوہلی کی وکٹ بھی گنوا دی۔ کوہلی اسپن بولر مہدی حسن معراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کوہلی نے 37 گیندوں کا سامنا کیا اور 17 رنز بنائے جس میں دو چوکے شامل تھے۔ اس کے بعد پنت اور شبمن نے دوسرے دن ہندوستان کو مزید نقصان نہیں اٹھانے دیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم انڈیا کے خلاف چنئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انتہائی خراب کارکردگی رہی۔ نظم الحسین شانتو کی کپتانی میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 149 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس دوران ٹیم انڈیا کے تیز گیند بازوں نے تہلکہ مچا دیا۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، آکاش دیپ اور محمد سراج نے شاندار بولنگ کی۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں 376 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔ انہوں نے 64 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چوکے لگائے۔ لٹن داس نے 42 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ جبکہ مہدی حسن معراج نے 27 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ کپتان نظم الحسین شانتو 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم خراب آغاز کے بعد سنبھل نہ سکی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے دباؤ کم نہیں ہونے دیا۔ اس طرح پوری ٹیم 149 رنز کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

بمراہ نے مہلک بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آکاش دیپ نے 5 اوورز میں 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان دونوں نے بنگلہ دیش کی کمر توڑ دی۔ اس کے بعد سراج اور جڈیجہ نے باقی کام مکمل کیا۔

ٹیم انڈیا کا بولنگ اٹیک کافی مضبوط نظر آرہا تھا۔ بمراہ اور آکاش دیپ کے ساتھ، جڈیجہ اور سراج نے بھی کمال کیا۔ سراج نے 10.1 اوور میں 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 1 میڈن اوور بھی کیا۔ رویندرا جدیجا نے 8 اوورز میں 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2 میڈن اوورز لیے۔

Last Updated : Sep 20, 2024, 5:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details